سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کہا ہے کہ ’شامی جڑے ہوئے بچوں احسان و بسام کو پیر 22 مئی 2023 کو انقرہ سے ریاض لایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شام کے جڑے بچوں کا علاج نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی ریاض میں ہوگا۔
شامی بچوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے سعودی عرب لایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے جڑے بچوں کے علاج اور انہیں جدا کرنے کے آپریشنوں میں مہارت حاصل کی ہے۔ بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے سعودی عرب کی تعریف کی جارہی ہے۔
مملکت میں 32 برس کے دوران جڑے ہوئے بچوں کے اب تک 54 کامیاب آپریشن کیے گئے۔
آپریشن کی شروعات 31 دسمبر 1990 سے کی گئی تھی۔ میڈیکل ٹیم کے ہیڈ شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ ہیں۔