Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجیرین سیامی بچیوں کا آپریشن مکمل، وارڈ میں منتقل

آپریشن ساڑھے 14 گھنٹے پرمحیط تھا(فوٹو، ایس پی اے)
نائیجیرین سیامی بچیاں ’حسانہ اورحسینہ‘ کا طویل ترین آپریشن کامیاب رہا۔ نچلے دھڑ سے جڑی ہوئی دونوں بچیوں کو طویل آپریشن کے بعد جدا کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے شاہ سلمان امدادی مرکز برائے انسانی فلاح وبہبود کے تحت طبی ٹیم نے سیامی بچیوں کو جدا کرنے کا آپریشن کیا جو14 گھنٹے پرمحیط تھا۔
طویل ترین آپریشن میں 85 رکنی طبی ٹیم نے شرکت کی جس میں 36 ڈاکٹروں اوردیگرعملہ شامل تھا۔ شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے نگران اعلی اورایوان شاہی کے مشیرڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ مرکز کے تحت اب تک 55 سیامی بچوں کا کامیابی سے آپریشن کیا جاچکا ہے جبکہ مذکورہ کیس 56 واں ہے۔

اب تک 55 سیامی بچوں کوکامیابی سے جدا کیا جا چکا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

انکا مزید کہنا تھا کہ مرکز کی جانب سے گزشتہ 33 برسوں میں اب 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے 130 سیامی بچوں کی دیکھ بھال کرنے میں کامیاب رہا۔  
ڈاکٹرالربیعہ کا مزید کہنا تھا کہ نائجیریا سے تعلق رکھنے والی دنوں بچیوں کا پیٹ سے نچلا دھڑجڑا ہوا تھا جسے جدا کرنے کے لیے 8 مراحل میں آپریشن کی گیا جو ساڑھے 14 گھنٹے پرمحیط تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آپریشن انتہائی پیچیدہ تھا ۔ رب کریم کے خاص فضل وکرم سے کامیاب سے مکمل ہوا۔

بچیوں کے والدین نے شاہ سلمان اورولی عہد کا خصوصی شکریہ ادا کیا(فوٹو، ایس پی اے)

بچیوں کے کامیاب آپریشن پروالدین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
بچیوں کے والدین نے ڈاکٹرالربیعہ اورطبی ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بے مثال کاوش سے انکی بچیوں کو نئی زندگی ملی۔

شیئر: