سعودی اور بحرینی رائل گارڈز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز
سعودی اور بحرینی رائل گارڈز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز
منگل 23 مئی 2023 21:05
میجر جنرل محمد العمری نے مشترکہ مشقوں کاافتتاح کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی اور بحرینی رائل گارڈز نے منگل کو ریاض کے رائل گارڈز ٹریننگ سٹی میں مشترکہ سیکیورٹی مشقوں ’حارس‘ (محافظ) کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر شیخ ناصر آل خلیفہ اور سعودی رائل گارڈز کے سربراہ جنرل سھیل المطیری مشترکہ مشقوں کی نگرانی کررہے ہیں۔
آپریشن اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل محمد العمری نے مشترکہ مشقوں کاافتتاح کیا ہے۔
کمانڈر بریگیڈیئر سلطان بن خلیل ھدلان نے مشترکہ مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی(فوٹو: ایس پی اے)
میجر جنرل محمد العمری خطاب میں دونوں ملکوں کے دستوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی رائل گارڈز کے سربراہ جنرل سھیل المطیری کا پیغام ہے کہ ’دونوں ملکوں کی اعلی قیادت کی امنگوں کی تکمیل کے لیے سنجیدگی سے مشقوں میں حصہ لیں‘۔
کمانڈر بریگیڈیئر سلطان بن خلیل ھدلان نے مشترکہ مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
یاد رہے کہ مشترکہ مشقیں’حارس‘ اپنی نوعیت کی پہلی ہیں۔ یہ سعودی عرب اور بحرین کے دوطرفہ گہرے تعلقات کی عکاس ہیں۔