Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، اردنی فورسز کی مشترکہ مشقیں ’عبداللہ 8 ‘ شروع 

مشترکہ بحری مشقوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب اور اردن کی نیوی نے مشترکہ بحری  مشقیں ’عبداللہ 8‘ کے عنوان  شروع کردی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بحری مشقوں کا مقصد دہشت گردانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرنے والے مشترکہ دستوں کی استعداد بڑھانا ، دہشت گردی کے انسداد میں تجربات کا تبادلہ، دھماکہ خیز اشیا اور نظر نہ آنے والے گولہ بارود کو ٹھکانے لگانا ہے۔ 
مشترکہ بحری مشقوں کے ذریعے اہلکاروں کی حربی استعداد بڑھانا اور فریقین کے  درمیان تیاری، منصوبہ بندی اور عمل درآمد سمیت ہر مرحلے میں کام آنے والے تصورات میں یکسانیت لانا ہے۔ 
مملکت میں مغربی بحری بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل یحیی العسیری نے کہا کہ سعودی عرب اور اردن پہلے بھی مشترکہ بحری مشقیں کرچکے ہیں۔
موجودہ مشقوں میں سعودی عرب اور اردن میں بیک وقت دو فوجی مشقیں شروع کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے متعدد سکیموں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ 
العسیری نے مزید بتایا کہ مشترکہ بحری مشقوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ 

شیئر: