Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں منشیات رکھنے پر عرب خاتون کو قید اور بے دخلی کی سزا

تلاشی کے دوران زیر جامہ میں چھپائی گئی منشیات پولیس کے حوالے کردی ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں عدالت نے ایک عرب  خاتون کو منشیات رکھنے پر ایک ماہ قید، دو برس تک ترسیل زر پر پابندی او امارات سے بے دخلی کی سزا سنائی جبکہ اس کی سہیلی  پر پانچ ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔
ادارہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک عرب خاتون  کو گرفتار کیا تھا۔
الامارات الیوم کے مطابق عرب خاتون نے تلاشی کے دوران خود ہی زیر جامہ میں چھپائی گئی منشیات نکال کر پولیس کے حوالے کردیں۔
عرب خاتون نے اعتراف کیا کہ ’اس نے نشہ آور اشیا واٹس اپ کے ذریعے ایک تاجر سے آن لائن خریدی تھیں‘۔
 اقبالی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ’اس نے تاجر کو آن لائن رقم منتقل کی اور اس کے بتائے ہوئے پتے پر جاکر منشیات وصول کی تھی‘۔
عرب خاتون کے گھر سے اس کی ایک سہیلی کو بھی حراست میں لیا گیا جو نشے کی حالت میں تھی۔  
عرب خاتون اور اس کی سہیلی کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا اور وہاں سے دونوں کا کیس عدالت کو بھیج دیا گیا۔

شیئر: