سعودی عرب کی سرحدی چیک پوسٹوں پر منشیات سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام
سعودی عرب کی سرحدی چیک پوسٹوں پر منشیات سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام
پیر 22 مئی 2023 20:23
نشہ آور گولیاں اور حشیش وصول کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے الودیعہ اور الحدیثہ بری سرحدی چیک پوسٹوں کے راستے 2 لاکھ 93 ہزار 402 نشہ آور گولیوں اور 76.9 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ٹرکوں اور ایک گاڑی میں نشہ آور گولیاں اور حشیش چھپا سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ سمگلنگ کی پہلی کوشش الودیعہ چیک پوسٹ کے راستے کی گئی۔
ایک گاڑی کے پچھلے حصے کے ٹینک میں ایک لاکھ 10 ہزار 200 نشہ آور گولیاں اور 76.9 کلو گرام حشیش چھپا ئی گئی جبکہ گاڑی ایک ٹرالر پر لدی ہوئی تھی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سمگلنگ کی دوسری کوشش الحدیثہ چیک پوسٹ کے راستے کی گئی۔ ایک لاکھ 83 ہزار 202 نشہ آور گولیاں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر لائی گئی تھیں‘۔
اتھارٹی نے بتایا کہ ’محکمہ انسداد منشیات کے افسران تعاون سے نشہ آور گولیاں اور حشیش وصول کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے‘۔