Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وبا نے زیادہ مضبوط  اور تجربہ  کار بنا دیا: سعودی وزیر صحت 

جنیوا میں عالمی ادارہ صحت اسمبلی کے 76 ویں سیشن سے خطاب کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ’ کورونا وبا نے ہمیں زیادہ مضبوط ، زیادہ تجربہ  کار اور بحرانوں سے نمٹنے کے سلسلے میں زیادہ مستعد کردیا ہے‘۔ 
فہد الجلال نے بدھ کو جنیوا میں بدھ کو عالمی ادارہ صحت اسمبلی کے 76 ویں سیشن سے خطاب کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس  پی اے کے مطابق سعودی وزیر صحت نے کہا کہ’ سعودی عرب آئندہ سال نومبر2024 کے  دوران وزرائے صحت کی چوتھی کانفرنس کی میزبانی کرے گا‘’۔


جی 20 اعلامیے کے مطابق صحت اہداف کے لیے کوشاں ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب 2020 کے دوران جی 20 کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صحت اہداف کے لیے کوشاں رہے گا‘۔
’2020 میں جی 20 کی قیادت سعودی عرب کررہا تھا۔ اس دوران پوری دنیا کورونا وبا میں مبتلا تھی۔ بین الاقوامی وبا فنڈ میں سعودی عرب نے گرانقدر عطیہ دیا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وہ وباؤں سے نمٹنے کے لیے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی ہر سطح پر سنجیدہ کوشش جاری رکھنے کے حوالے سے پرعزم ہے‘۔ 
سعودی وزیر صحت نے کہا کہ’ سب کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشش اور جانوں کے تحفظ کے لیے انتھک کوششوں کے حوالے سے اہداف کے حصول کے لیے کوشش کرتے رہیں گے‘۔ 

شیئر: