Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین فارمیسی سٹورز میں بلا معاوضہ دستیاب ہوگی: سعودی وزیر صحت

سعودی وزیر صحت کے مطابق ویکسین کم سے کم 16 یا 18 سال کی عمر کے افراد کو لگائی جا سکے گی (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے العربیہ کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کی ویکسین مملکت بھر کی تمام فارمیسیز میں مفت فراہم کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی  مملکت کے کئی علاقوں میں ویکسینیشن کے عمل کو پھیلانے کے لیے اور بہت سی کووڈ 19 ویکسینز کی جانچ کر رہی ہے۔
وزارت صحت نے نشاندہی کی ہے کہ ویکسینز جن کی سعودی عرب میں منظوری دی جا چکی ہے کم سے کم 16 یا 18 سال کی عمر کے افراد کو لگائی جا سکے گی۔
سعودی عرب کے محکمہ صحت کے ترجمان العبد العلی نے منگل کے روز بتایا تھا کہ حکومت نے ویکسین سنٹرز کو مملکت بھر میں پھیلانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
ساتھ ہی العلی نے یہ وضاحت بھی کی کہ ویکسین کے حوالے سے مزید تحقیق ہونے تک حاملہ خواتین اور بچوں کو ویکیسن لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
وزیر صحت نے یہ اعلان بھی کیا کہ حج کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے گی۔
سعودی عرب نے حال ہی میں ریاض، مکہ، مدینہ اور ابہا میں ویکسینیشن کی مہم شروع کی ہے، ویکسین حاصل کرنے کے لیے صحتی ایپ پر پہلے رجسٹریشن ضروری ہے۔

شیئر: