Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ممنوعہ گولیاں ، چرس اوربڑی مقدار میں قات برآمد کی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سیکورٹی اداروں کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاون جاری ہے۔ متعدد شہروں اورعلاقوں میں منشیات فروشوں کوگرفتار کیاجارہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ای پی اے ‘ کے مطابق جدہ پولیس نے چرس اورممنوعہ ادویات فروخت کرنے کےالزام میں دوغیرملکیوں کوحراست میں لے کرانہیں محکمہ انسداد منشیات کے سپردکردیا۔
گرفتار ملزمان میں ایک یمنی جبکہ دوسرا فلسطینی باشندہ ہے۔ دنوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ قائم کردیا گیاہے۔
دوسری جانب عسیرریجن میں سرحدی ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے ایک سعودی شہری کوحراست میں لے کراس کی گاڑی سے بڑی مقدار میں نشہ آورپودے کے پتے ’قات‘ برآمد کرلی۔
جازان ریجن میں گوسٹ گارڈز کی ٹیموں نے ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے 77 ہزار سے زائد ممنوعہ گولیاں ضبط کرلیں۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف مکہ، ریاض اورمشرقی ریجن کے لیے مخصوص ٹول فری نمبر911 جبکہ مملکت کے دیگرعلاقوں کے لیے 999 پراطلاع فراہم کریں علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹیک کے ٹول فری نمبر995 پربھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

شیئر: