Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں عمارتوں کے ملبے سے سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ

سعودی عرب ملبے سے سڑکیں تعمیرکرنےوالا دنیا کا پہلا ملک ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
روڈز جنرل اتھارٹی کا کہنا مملکت میں عمارتوں کے ملبے سے سڑکیں بنانے کے لیے تجربات کیے جارہے ہیں۔ عالمی سطح پرسعودی عرب وہ پہلا ملک ہوگا جہاں مذکورہ طریقے سے شاہراہیں تعمیرکی جائیں گی۔
عاجل نیوز کے مطابق شاہراہوں کی جنرل اتھارٹی کامزید کہنا تھا کہ ملبے کوسڑکوں کی تعمیر میں استعمال کرنے سے ماحولیاتی پائیداری میں اضافہ ، قدرتی ذرائع کا تحفظ اوراضافی اخراجات کوکنٹرول کرنا ہے ۔ اس حوالے سے بڑے پیمانے پرتجربات کیے جارہے ہیں۔
تجربات کے حوالے سے روڈز اتھارٹی کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمارتوں کے ملبے کوصاف کرنے کے بعد  اس سے حاصل ہونے والی بجری میں روڈ کی تعمیرمیں استعمال ہونے والے ’ڈامر‘ (اسفالٹ) کی مخصوص مقدار کی آمیزش کی جاتی ہے۔ مذکورہ تجرباتی مراحل کولیبارٹری سے گزارے جانے کے بعد ان کا عملی تجربہ کیاجائے گا۔
لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد عملی تجربے کومانیٹرکرنے کے لیے تیار کی جانے والی سڑک کا کیا معیار جانچنے کے لیے انتہائی حساس  سینسرز سڑک پرلگائے جائیں گے جن کی مسلسل ریڈنگ لی جائے گی۔
مذکورہ طریقے سے بنائے جانے والی تجرباتی سڑک پرہرقسم کی ٹریفک کا تجربہ کیاجائے گا اوراس کے اثرات کو مسلسل ریکارڈ کرکے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پرکام کیاجائے گا۔

  سڑکوں کی جانچ کےلیے انتہائی حساس سینسرز لگائے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)

روڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ تجرباتی عمل کا پہلا مرحلہ ایک برس پرمشتمل ہوگا جس میں سڑک کا ہرپہلو سے جائزہ لیا جائے گا جن میں موسمی اثرات بھی شامل ہوں گے۔

شیئر: