Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ مکہ نئی شاہراہ کی تعمیر کب مکمل ہو گی؟

مکہ کے نئے محلوں کے باشندوں کو آسانی ہوگی (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں مکہ جدہ نئی شاہراہ کی تعمیر کا کام تیزی سے تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے، اسے چار مرحلوں میں مکمل کیا جا رہا ہے۔
پہلے مرحلے کا 61 فیصد، دوسرے مرحلے کا  76 فیصد، تیسرے مرحلے کا 91 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ چوتھے مرحلے کے ٹینڈر دیے جا رہے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ 2030 تک 30 ملین عمرہ زائرین کا ہدف پورا کرنے کے لیے مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ 
وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ جدہ اور مکہ کو جوڑنے والی براہ راست شاہراہ کی لمبائی 71 کلو میٹر ہوگی اور یہ دو رویہ ہے۔ ہر طرف چار ٹریک ہوں گے۔ حج و عمرہ زائرین کو جدہ سے مکہ مکرمہ  پہنچنے میں سہولت ہو جائے گی۔  
نئی شاہراہ سے مشرقی جدہ اور شمالی مکہ مکرمہ کے نئے محلوں کے باشندوں کو بھی آسانی ہوگی۔ شمالی جدہ و مکہ مکرمہ اور کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کو مکہ مکرمہ سے جوڑے جانے پر سفر کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: