Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیاتی دھوکہ دہی، دو افراد کو 28 برس قید اور ایک کروڑ ریال جرمانے کی سزا

ملزمان 11 ملین ریال سے زیادہ کی رقم ہتھیا چکے تھے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ’ دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے والے دو افراد کو 28 برس قید اور ایک کروڑ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ ’مالی دھوکہ دہی کی رپورٹ ملنے پرسعودی شہری اور مقیم غیرملکی سے پوچھ گچھ کی گئی‘۔
’ ملزمان سعودی عرب کے باہر ایک گروہ کے ساتھ سازباز کیے ہوئے تھے۔ ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر پروگرامنگ کے ذریعے آن لائن وارداتیں کر رہے تھے‘۔
 ملزمان مالیاتی دھوکہ دہی کے ذریعے 11ملین ریال سے زیادہ کی رقم ہتھیا چکے تھے۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے کہا کہ’ دونوں ملزمان کو پوچھ گچھ کے بعد سپیشل کورٹ کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر دونوں کو 14، 14 سال قید اور 5، 5 ملین ریال جرمانے کی سزا سنائی۔ دھوکہ دہی میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ’ مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم کو روکنے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔ کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی‘۔

شیئر: