Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی ٹیلی فونک رابطے، تین غیرملکیوں پر مالیاتی دھوکہ دہی کی فرد جرم 

ٹھکانے سے 220 سم کارڈ اور 170 ایکٹیو سمیں برآمد ہوئی ہیں( فائل: فوٹو عکاظ)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’تین غیرملکیوں پر پوچھ گچھ کے بعد مالیاتی دھوکہ دہی کی فرد جرم عائد کی گئی ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ’ جن تین غیرملکیوں پر دھوکہ دہی کی فرد جرم عائد کی گئی وہ سعودی عرب کی مختلف موبائل کمپنیوں سے سم نکلوا کر غیر قانونی طریقے سے ٹیلیفونک رابطے کرا رہے تھے‘۔
’ملزمان نے پڑوسی ملک سے خاص آلات سمگل کیے اور ان کی مدد سے مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم کررہے تھے‘۔
ملزمان کے ٹھکانے کی تلاشی لینے پر 220 سم کارڈ اور 170 ایکٹیو سمیں برآمد ہوئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سم کو فرضی نمبروں پر رجسٹر کرنے میں استعمال ہونے والی مشین بھی ضبط کی گئی۔ تین ایسی سرور مشینیں برآمد ہوئیں جو بین الاقوامی رابطہ نمبروں کو لوکل نمبروںمیں تبدیل کردیتی تھیں۔ ایک ایسی مشین بھی ضبط کی گئی جو رابطہ لائنیں تقسیم کرتی تھی۔ ایسی دستاویزات بھی ملی ہیں جن میں سم کو ایکٹیو کرنے کی تاریخیں درج تھیں‘۔ 
تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر متعلقہ عدالت میں پیش کرکے مالیاتی دھوکہ دہی پر مقرر سزائیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شیئر: