کے ایس سنٹر کی کیمرون میں طبی امداد، 500 مریضوں کا معائنہ
کے ایس سنٹر کی کیمرون میں طبی امداد، 500 مریضوں کا معائنہ
پیر 29 مئی 2023 16:01
لبنان میں شامی پناہ گزین کیمپ میں طبی امداد کے منصوبے جاری ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) کی جانب سے کیمرون میں رضاکارانہ جراحی پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے،اب تک مختلف کلینکس میں 500 سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کےمطابق 20 مئی سے 31 مئی 2023 کے عرصے میں پیش کی جانے والی طبی خدمات البلسم انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے تعاون سے جاری ہیں۔
حالیہ طبی مہم میں مریضوں کے معائنے کے علاوہ مختلف نوعیت کے آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں کنگ سلمان امدادی مرکز کی رضاکار ٹیم نے اب تک 532 مریضوں کا معائنہ کیا ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز نے گذشتہ روز اتوار کو افریقی ریجن کے لیے یورپی یونین کی خصوصی نمائندہ اینیٹ ویبر اور اس کے ساتھ آنے والے وفد کی ریاض میں میزبانی کی ہے۔
اس موقع پر انسانی ہمدردی اور امدادی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کے نمائندے نے ہارن آف افریقہ(افریقی ریجن) میں انسانی ہمدردی کے کاموں کی حمایت کرنے کے طریقوں پر بھی بات کی ہے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے لبنان کے عکار گورنریٹ میں شامی پناہ گزینوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال اور خدمات بڑھانے کے منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے۔
شامی پناہ گزین کیمپ میں اپریل 2023 کے دوران 822 مریضوں کا معائنہ کیا اور جب کہ اس سے منسلک دیگر کلینکس میں 1464 مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔
علاوہ ازیں تاجکستان کے مختلف اضلاع میں پناہ گزینوں کی امداد کے لیے کمبلوں کے علاوہ کوئلے اور ہیٹر کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،جہاں ضرورت مند اور متاثرین میں شامل 330 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں