Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے سوڈان میں 21 ٹن راشن تقسیم

کنگ سلمان مرکز نے 53 ممالک میں 1329امدادی منصوبے مکمل کیے ہیں (فوٹو: سعودی گزٹ)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے سوڈان کے صوبہ دارفور میں 21 ٹن سے زیادہ خوراک اور راشن کے تھیلے تقسیم کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری خبررساں ایجنسی واس نے بتایا ہے کہ راشن کے ہر تھیلے میں ایک کنبے کے لیے کھانے پینے کا ضروری سامان موجود ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمن اور اردن کے ساتھ ساتھ  دیگر ممالک میں بھی امدادی سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔

کنگ سلمان امدادی مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا (فوٹو: عرب نیوز)

اردن میں کنگ سلمان امدادی مرکز نے 1565خاندانوں میں مختلف بیگ تقسیم کیے ہیں جن میں سرد موسم سے محفوظ رہنے کے لیے 3130 کمبل ہیں۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمن کے شہریوں کے انفرادی طور پر کام کے حوالے سے مختلف منصوبے بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کے لیے روزگار کے مواقع کی تلاش میں مدد کے لیے مختلف شعبوں کے متعدد تربیتی کورسز کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

1565 خاندانوں میں سردی سےبچنے کے لیے 3130 کمبل تقسیم کئے گئے (فوٹو: عرب نیوز)

واضح رہے کنگ سلمان امدادی مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 53 ممالک میں مختلف قسم کے 1329امدادی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر 4.42 ارب سے زائد ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔
متذکرہ امدادی مرکز سے بالترتیب فائدہ حاصل کرنے میں یمن کا پہلے نمبر پرہے۔ اس کے بعد فلسطین، شام اور صومالیہ میں امدادی منصوبوں پر کام کیا گیا ہے۔ یمن میں 3 بلین ڈالر، فلسطین میں 360 ملین ڈالر، شام میں 296 ڈالر اور صومالیہ 192 ملین ڈالر کا کام کیا گیا ہے۔

یمن، فلسطین، شام اورصومالیہ میں بھی مختلف قسم کی امدادی دی گئی ہے (فوٹو: عرب نیوز)

کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے 1367 پروجیکٹس اور پروگرامز میں تمام براعظموں میں دنیا کے 54 مختلف ممالک شامل ہیں۔
 

شیئر: