عام طور پر سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو اس وقت کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ کوئی نیا فون لیتے ہیں۔ اس صورت میں انہیں پرانے فون سے ڈیٹا نئے میں منتقل کرنا ہوتا ہے خاص طور پر واٹس ایپ کا ڈیٹا۔
بیشتر افراد ایپنے پرانے آئی فون سے واٹس ایپ کا ڈیٹا نئے میں منتقل کرنے کے لیے آسان طریقے دریافت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے انٹرنیٹ استعمال کے ایک ماہرعبدالرحمان الھادی نے ایپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے طریقہ کار کو اجاگر کیا ہے جس سے کوئی بھی ایپنے پرانے آئی فون سے واٹس ایپ کا ڈیٹا نئے فون میں منتقل کر سکتا ہے اور وہ بھی کسی کمپیوٹر پروگرام یا آئی کلاوڈ استعمال کے بغیر۔
ماہر انٹرنیٹ عبدالرحمان الھادی کا کہنا تھا کہ بہت آسان طریقہ ہے جسے کسی کمپیوٹر پروگرام یا آئی کلاوڈ کا استعمال کیے بغیر کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پیغام میں ترمیم، واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کا سب کو انتظارNode ID: 764851
آئی فون میں ڈیٹا منتقل کرنے کا طریقہ
۔ آئی فون میں سیٹنگز کوکلک کریں۔
۔ چیٹ کوکلک کیا جائے۔
۔ چیٹ منتقلی کے ٹیگ کوکلک کریں جس پر بار کوڈ سامنے آئے گا۔
۔ پرانے آئی فون پر بار کوڈ ظاہرہونے پر اسے نئے فون میں سکین کیا جائے، اس سے بآسانی ڈیٹا منتقل ہو جائے گا۔
ماہر انٹرنیٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ طریقہ اب جلد ہی عام ہو جائے گا جو واٹس ایپ ڈیٹا کی منتقلی کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے۔
آئی کلاوڈ کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا نئے آئی فون میں منتقل کریں
واٹس ایپ میں یہ سہولت بھی موجود ہوتی ہے جس کے ذریعے آپ ایپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھ سکتے ہیں یعنی ایپنی چیٹ کا بیک ایپ آئی کلاوڈ میں سٹور کر کے جس کا طریقہ درج ذیل ہے۔
۔ آغاز سے قبل لازمی ہے کہ دونوں موبائل سیٹس پر آئی کلاوڈ میں ڈیٹا سٹور کا آپشن موجود ہو۔
نقل جميع بيانات الواتساب من ايفونك القديم إلى ايفونك الجديد مباشره بدون كمبيوتر وآيكلاود وبدون برامج ولاشي pic.twitter.com/DRT6ztFmvm
— عبدالرحمن الهادي (@iD7oom911) May 3, 2023