پیغام میں ترمیم، واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کا سب کو انتظار
جو فیچر اب واٹس ایپ پیش کرے گا اس کے بارے میں کافی عرصے سے صارفین کو انتظار تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر لانچ کیے جانے کا امکان ہے جس کے بارے میں دنیا بھرمیں بہت سے لوگوں کو انتظار ہے یہ فیچر پیغام ارسال کرنے کے بعد اسے درست کرنے کا ہے تاہم اس کےلیے بعض شرائط بھی ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ کیا ہیں۔
واٹس ایپ کے ذریعے فوری پیغامات کی ترسیل کی ایپلی کیشن پر فی الحال اس فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ارسال کیے گئے پیغامات میں ترمیم کی جا سکے گی۔
ماہرین اس تبدیلی کے بعد جلد ہی اس فیچر کو لانچ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم ان میں کچھ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جن کے مکمل ہونے کا انتظار ہے۔
گزشتہ برس سے ماہرین واٹس ایپ کے اس فیچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات میں تبدیلی کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے کام تاحال جاری ہے امکان ہے کہ جلد ہی اس فیچر کو عوام کےلیے لانچ کر دیا جائے۔
واٹس ایپ میں ارسال کیے گئے پیغام کی تبدیلی کے لیے ماہرین کی جانب سے تجرباتی مراحل پر کام کیا جا رہا ہے اس وقت تجرباتی مراحل بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
آخری مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جلد ہی اس تبدیلی کو لانچ کر دیا جائے گا جس کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن پر خصوصی فیچر پیغام کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس میں اس بات کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ ارسال کیا گیا میسیج درست کر دیا گیا ہے۔
کمپیوٹر پر’واٹس ایپ ویب‘ پر ایپلی کیشن کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تجرباتی ایپلیکیشن کی خصوصیات بیٹا ورژن پر دیکھی تھیں۔
جن شرائط کی بات ابتدائی سطور میں کی گئی ہیں ان کے حوالے سے یہ کہا گیا ہے کہ نیے فیچر میں واٹس ایپ صارفین کو ارسال کیے گئے پیغامات میں تبدیلی یا ترمیم کی مشروط اجازت فراہم کرتا ہے تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ کی جانے والی تبدیلی ارسال کیے گئے پیغام کے 15 منٹ کے اندر اندر کی جائے بصورت دیگر صارفین ایپ نے پیغام میں تبدیلی کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔
واٹس ایپ پر فراہم کیے جانے والے نیے فیچر میں اگر صارف پیغام ارسال کرنے کے بعد یہ سمجھے کہ ارسال کیے گئے پیغام میں کچھ غلط لکھ دیا گیا ہے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے اس کی تصحیح کی جا سکتی ہے تاہم اس کے لیے مقررہ وقت کی پابندی کا خیال رکھنا ہوگا۔
خیال رہے کہ وہ پیغام جس میں تبدیلی یا ترمیم کی گئی ہے اس میں یہ وضاحت ہوگی کہ اس پیغام میں ترمیم کی گئی ہے اس کے لیے باقاعدہ ’ترمیم شدہ‘ کا لفظ درج ہوگا۔
نئے فیچر کے بارے میں صارفین کا کہنا ہے کہ جو فیچر اب واٹس ایپ پیش کرے گا اس کے بارے میں کافی عرصے سے صارفین کو انتظار تھا جو طویل مدت سے تجرباتی مراحل سے گزر رہا ہے۔
میٹا کمپنی جو اس ایپلی کیشن کی تخلیق کار ہے نے حال ہی میں ایک سے زیادہ فون پر واٹس ایپ اکاونٹ کو چلانے کا فیچربھی شروع کر دیا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے مزید بہتری کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔