Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات گیمنگ سیکٹر میں چھ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے

گیمنگ سیکٹر سے آمدنی میں 23.3 فیصد اضافے کی توقع ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
دبئی ملٹی کموڈٹی سینٹر کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کے گیمنگ سیکٹر کی سربراہی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں مملک گیمنگ سیکٹر میں 2027 تک چھ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
ڈی ایم سی سی کی رپورٹ جس کا عنوان ’فیوچر آف ٹریڈ 2023 گیمنگ ان مینا: گیئرڈ فار گروتھ‘ ہے، نے انکشاف کیا کہ خطے کی گیمنگ انڈسٹری کافی منافع کما رہی ہے۔
ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹیو چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیم نے کہا کہ ’ای سپورٹس میں سب سے زیادہ قریب سے دیکھے جانے والے سیگمینٹس ہیں، جس سے مشرق وسطٰی میں 2019 اور 2024 کے درمیان آمدنی میں 23.3 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ اس خطے کی نوجوان آبادی، بین الاقوامی نشریاتی اداروں اور سپانسرز کی مصروفیت اور حکومتی سپورٹ کو بڑھا رہی ہے۔‘
رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات علاقائی صنعت کو بڑھانے کی راہ پر گامزن ہیں جو کہ آمدنی کی سطح، مضبوط ڈیجیٹل شرکت اور سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کے انیشیٹو سے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
احمد بن سلیم نے کہا کہ ’گیمنگ عالمی سطح پر تفریح کے لیے سامنے آئی ہے اور تیزی سے ترقی کر رہی ہے خاص طور پر مشرق وسطٰی میں جو اب عالمی پلیئرز کی تعداد کا 15 فیصد ہے۔‘
سعودی عرب گیمنگ انڈسٹری میں نمایاں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر سیوی گیمز جو کہ ایک مکمل ملکیتی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ادارہ ہے جس نے گزشتہ اپریل میں امریکہ بیسڈ گیمنگ کمپنی سکوپیلی کو 4.9 بلین ڈالر میں خریدنے پر اتفاق کیا تھا۔

 عالمی سطح پر تفریح کے لیے گیمنگ سیکڑ تیزی سے ترقی کررہا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)

مزید یہ کہ سیوی گیمز نے فروری میں چینی ٹورنامنٹ آپریٹر اور سپورٹس فرم وی ایس پی او میں 265 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا۔
سعودی عرب کے ای سپورٹس ٹورنامنٹ آرگنائزر، گیمرز نے ایونٹ کے لیے 45 ملین ڈالر انعامی پول کا بھی انکشاف کیا جسے سپورٹس کی تاریخ کی سب سے بڑا فگر قرار دیا گیا۔
ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹیو چیئرمین اور سی ای او نے کہا کہ ’تعلیم، ہیلتھ کیئر اور دیگر شعبوں میں گیمنگ کے عروج نے معاشی سرگرمیوں کو وسیع پیمانے پر سہولت فراہم کرنے میں گیمنگ کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔ گیمنگ سیکٹر کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانا دنیا بھر کی منڈیوں کے مستقبل کے ساتھ ساتھ تجارت کے مستقبل پر بھی اثر ڈالے گا۔‘
اس ماہ کے شروع میں ایمسٹرڈیم میں مقیم مائی ڈاٹ گیمز جو موبائل، پی سی اور کنسول گیمز کے ڈویلپر ہیں، نے متحدہ عرب امارات میں کے اے ڈی گیمنگ کے ساتھ شراکت داری کی۔ مائی ڈاٹ گیمز ابوظہبی میں اپنا ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرے گی۔

شیئر: