Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے آئیے پہلے پائیے، ہارڈشپ کوٹے کے تحت 2 جون تک حج درخواستیں طلب

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت محدود تعداد میں دستیاب ہارڈشپ کوٹے کے تحت 2 جون تک حج درخواستیں طلب کر لیں۔
حج درخواستوں کے حوالے سے موزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وہ خواہش مند عازمین حج جو کسی وجہ سے مقررہ تاریخ سے پہلے حج 2023 کے لیے رجسٹریشن نہیں کرا سکے، وہ اب محدود تعداد میں دستیاب ہارڈشپ کوٹے کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
ہارڈ شپ کوٹہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر الاٹ کیا جا رہا ہے۔
ہارڈشپ کوٹے کے لیے حج اخراجات میں کوئی رعایت نہیں ہے۔ خواہش مند عازمین حج 2 جون تک سیکشن افسر حج پالیسی، وزارت مذہبی امور، پہلی منزل، کوہسار بلاک، پاک سیکریٹریٹ، اسلام آباد کے نام اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔‘
علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ’ سرکاری سکیم کے تحت محدود تعداد میں دستیاب ہارڈ شپ کوٹے پر اپلائی کرنے والوں سےکوئی اضافی نہیں لی جائے گی‘۔

شیئر: