Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ پرمٹ چار جون تک جاری ہوں گے: سعودی وزارت حج

وزارت کا کہنا ہے عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ’ حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ کے اجرا کی آخری تاریخ  چار جون 2023 (15ذی قعدہ 1444ھ) ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’عازمین حج کی پروازوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ مسجد الحرام میں ان کے خیر مقدم کے لئے انتظامات مکمل ہیں‘۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ ’عمرہ پرمٹ چار جون کے بعد جاری نہیں ہوں گے۔ 15 ذی قعدہ سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہوگی‘۔ 
اس سے قبل وزارت حج نے بیان میں کہا تھا کہ’ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں ہے۔ عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ  18 جون (29 ذو القعدہ ) ہے‘۔
مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر مقیم غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے۔

شیئر: