Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین میں زائرین کی خدمت کے لیے حج منصوبہ تیار

’عازمین حج کی بہتر خدمت اور تمام سہولتوں کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے حج موسم کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے عازمین حج کی بہتر خدمت اور تمام سہولتوں کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ اپنی پوری طاقت سے عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی‘۔
’انتظامیہ سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’حج منصوبے کے تحت انتظامیہ نے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام چیزوں کو مد نظر رکھا ہے‘۔

شیئر: