لاہور میں بچوں کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کچھ افراد کو ہسپتال کے اندر ایک ڈاکٹر پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئے اور ان کے منہ پر خون بھی صاف نظر آ رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین یہ دعویٰ کرتے ہوئے نظر آئے کہ ہسپتال میں ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ اس لیے بنایا گیا کیوں کہ وہاں موجود ایک نومولود بچی کا انتقال ہوگیا تھا اور ویڈیو میں نظر آنے والے افراد بچی کے اہلخانہ تھے۔
السلام و علیکم لاہور چلڈرن ھسپتال ڈیوٹی پر موجود انتہائ PGR ڈاکٹر کو انتہائ برے طریقے سے لوگوں نے کمرے میں گھس کر مارا صرف اسلئے مارا کہ انکے مطابق انکا بچہ incubator میں زیادہ گرمی لگنے سے فوت ھوگیا ھے حالانکہ اس معصوم کی وجہ موت Purpura Filminans نامی بیماری کی وجہ سے ھوا…
— Dr Nabil Chaudhry | ڈاکٹر نبیل چوہدری (@NabTheDentist) May 31, 2023
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ڈاکٹرز پرتشدد کا معاملہ
نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشددمیں ملوث 05 ملزمان کو گرفتارکرلیا
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے
قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیںسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ pic.twitter.com/5PCRH3fd5u— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) May 31, 2023