Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں، آج روایتی حریف انڈیا سے مقابلہ ہوگا

پاکستان کے عبدالرحمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک کی (فوٹو: پی ٹی وی)
پاکستان نے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
بدھ کو اومان کے شہر صلالہ میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 6 گول کیے جبکہ اس کے خلاف دو گول ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول 42 ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے، دوسرا گول 44 ویں منٹ میں عبدالرحمان نے جبکہ تیسرا گول 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے کیا۔
عبدالرحمان نے ہی پاکستان کی جانب سے 48 ویں منٹ میں چوتھا اور 51 ویں منٹ میں پانچواں گول کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس طرح پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجوعی طور پر ساتویں مرتبہ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
آج ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف انڈیا سے ہوگا۔

شیئر: