پاکستان کی ہاکی کے نامور کھلاڑی منظور جونئیر پیر کی صبح لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کے خاندان اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
منظور جونئیر اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سیلکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ہاکی کے کھیل سے وابستہ کھلاڑی اور شائقین ان کی ناگہانی موت سے صدمے سے دوچار ہیں۔
منظور جونئیر کا اصل نام منظور حسین تھا، وہ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ستر اور اسی کی دہائی میں وہ پاکستان کی ہاکی کا سہرا سمجھے جاتے ہیں۔ ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو بام عروج پر پہنچایا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق عہدیدار اور سینیئر سپورٹس رپورٹر اعجاز چوہدری اپنی یاداشتوں کو جمع کرتے بتاتے ہیں کہ ’وہ ایک ڈریمر کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ہاکی کے گروانڈ میں ہر پوزیشن پر اپنا لوہا منوایا۔ سٹرائیکر،سٹیمر ، گولر یا ڈیفینس۔ آپ ان کو ہر روپ میں دیکھیں گے۔ اور ہر روپ میں وہ الگ داستان رقم کرتے تھے۔‘
مزید پڑھیں
-
جب پاکستان ہاکی کا حکمران بناNode ID: 432716
-
کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کی پہلی خاتون ہاکی امپائر کون؟Node ID: 688541