Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ڈی بی نے پن بجلی کیلئے پاکستان کو 5کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

جدہ(واس) اسلامی ترقیاتی بینک نے پن بجلی گھر بنانے کیلئے پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ آئی ڈی بی نے جدہ ہیڈ کوارٹر میں اتوار سے شروع ہونے والے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کونسل کے اجلاسوں کے اختتام پر رکن ممالک کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 609 ملین ڈالر کی منظوری دی۔ مسلم اقلیتوں کیلئے عطیات کے فیصلے کئے گئے۔ سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کو سیلاب سے بچانے والے ڈیمز تعمیر کرنے کیلئے 348.7 ملین ڈالر مختص کئے گئے جبکہ پاکستان کو بجلی گھر کے حوالے سے 50 ملین ڈالر ، بارکینا فاسو کو بجلی نیٹ ورک کی توسیع اور تقویت کے منصوبے کیلئے 37 ملین ڈالر ، سینیگال اور بنگلہ دیش کو زرعی منصوبوں کیلئے 111.7 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ صحت شعبے کے 2 منصوبوں کیلئے 25 ملین ڈالر ، گنی کے صحت منصوبوں کیلئے 15 ملین ڈالر۔ ریاست سورینام صحت منصوبے کیلئے 10 ملین ڈالر ، البانیہ کی ایک شاہراہ مکمل کرنے کیلئے 35.3 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی۔ آئی ڈی بی کے سربراہ نے تاجکستان کی وزارت پانی و بجلی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی منظوری دی۔ کمبوڈیا ، وسطی افریقہ ، گھانا، شمالی قبرص او رسری لنکا میں نئے اسکول بنانے کیلئے 5 عطیات وقف فنڈ سے دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

شیئر: