Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے انڈین ہم منصب کی ملاقات

علاقائی اورعالمی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کیپ ٹاون میں انڈین وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکرنے ملاقات کی اورمختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان جنوبی افریقہ میں منعقدہ بریکس فرینڈز کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کرنے کیپ ٹاؤن گئے ہوئے ہیں۔
ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی اوربین الاقوامی مسائل پربھی گفتگو ہوئی علاوہ ازیں دوطرفہ کثیر الجہتی رابطوں کووسعت دینے کےلیے مختلف پہلوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے بین الاقوامی امن وسلامتی اورپائیدارترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پربھی تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں وزارتی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کیپ ٹاون میں منعقدہ اجلاس میں سعودی وزارت خارجہ کے انڈرسیکرٹری برائے بین الاقوامی امورڈاکٹرعبدالرحمان الراسی ، جمہوریہ جنوبی افریقہ میں متعین سعودی عرب کے سفیرسلطان اللوحیان کے علاوہ دفترخارجہ کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرحمان الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: