فیصل بن فرحان کی تیونسی ہم منصب سے ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم ترین امور بھی زیر بحث آئے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جدہ میں تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور تیونس کے دو طرفہ تعلقات اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی تدابیر کا جائزہ لیا۔
انہوں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور امن و استحکام کے فروغ کی خاطر کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے اہم ترین امور بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح اور تیونس میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الصقر بھی موجود تھے۔