ایوانکا ٹرمپ سعودی خواتین کے ساتھ گول میز کانفرنس کریں گی
ریاض: امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سعودی خواتین کے ساتھ گول میز کانفرنس کریں گی۔ وہ سعودی تاجر خواتین کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوانکا سعودی خواتین کی طرز زندگی اور تجارت کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ سعودی خواتین کو کن چیلنجز کا سامنا ہے اور مستقبل میں سعودی خواتین کا کیا مقام ہے۔ واضح رہے کہ ایوانکا اپنے والد کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر پہنچ چکی ہیں۔
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں