Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ڈبلیو سی مشرق وسطی کے ریاض میں علاقائی ہیڈ کوارٹر کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح بھی موجود تھے( فوٹو: عرب نیوز)
خطے میں پیشہ ورانہ خدمات کی ایک سرکردہ فرم پی ڈبلیو سی مڈل ایسٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا باضابطہ افتتاح کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اقدام خطے کے لیے کمپنی کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے جس میں چھ ہزار نئی ملازمتیں پیدا کرنا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ماحولیاتی، سماجی اور گورننس کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔
پی ڈبلیو سی مڈل ایسٹ نے اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا لائسنس سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور تجارت کی وزارتوں سے حاصل کیا ہے۔
کمپنی نے اپنا ہیڈ کوارٹر یکم جنوری 2024 سے پہلے قائم کیا جو کہ علاقائی ہیڈ کوارٹر پروگرام کے ذریعے مقرر کردہ ڈیڈ لائن ہے جو سرمایہ کاری کی وزارت اور ریاض کے رائل کمیشن کے ذریعے دی گئی ہے۔
ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح، شاہی عدالت کے مشیر اور پی ڈبلیو سی یورپ، مڈل ایسٹ اور افریقہ کے کیون ایلس نے شرکت کی۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ ’ مجھے پی ڈبلیو سی مڈل ایسٹ میں شامل ہونے پر خوشی ہے کیونکہ اس نے ریاض میں اپنے نئے علاقائی ہیڈکوارٹر کا افتتاح کیا جو سعودی عرب میں آر ایچ کیو ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں مدد کرے گا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ ایک دیرینہ اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کا فطری تسلسل ہے۔ میں پی ڈبلیو سی کی افرادی قوت میں ایک ہزار سے زیادہ باصلاحیت سعودیوں کو ملازمت دینے پر تعریف کرتا ہوں‘۔
پی ڈبلیو سی مڈل ایسٹ کے ایک سینئیر پارٹنر ہانی اشکر نے اپنے علاقائی ہیڈکوارٹر کے لیے لائسنس حاصل کرنے اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہم پی ڈبلیو سی مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کے تبدیلی کے ایجنڈے کے اگلے مرحلے کی سپورٹ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں کیونکہ ہم ڈیجیٹلائز، ڈی کاربنائز، لوکلائز، نجکاری اور جدت کرتے ہیں‘۔

شیئر: