Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانجا کمپنی کا صدر دفتر ’شہزادہ محمد بن سلمان سٹی‘ میں منتقل ہوگا

محمد بن سلمان فاؤنڈیشن (مسک) نے کہا ہے کہ اس کی ماتحت پروڈکشن کمپنی ’مانجا‘ نے اپنا مرکزی دفتر ’شہزادہ محمد بن سلمان سٹی‘ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق مسک فاؤنڈیشن نے ٹوئٹراکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ ہیڈکوارٹر کی امیر محمد بن سلمان سٹی میں منتقلی سے سعودی نوجوانوں میں تخلیقی کلچر کو فروغ ملے گا۔ 
مانجا پروڈکشن کمپنی جو کارٹون، وڈیو گیمز اور باتصویر کہانیوں کی تخلیق میں اپنا نام رکھتی ہے کی جانب سے کہا گیا ہےکہ مرکزی دفترجلد ہی امیر محمد بن سلمان سٹی میں منتقل کردیا جائے گا جس کا افتتاح 2024 میں ہوگا۔ 
مانجا کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ اس اقدام کی بدولت امیر محمد بن سلمان سٹی میں نیو میڈیا سیکٹرکا اضافہ ہوگا۔
 اس کی وجہ سے ایسے سعودی نوجوانوں کی نئی نسل کی مہارتیں چمکیں گی جو تخلیقی ذہن رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں روشن سوچ رکھنے والے ذہنوں کو اپنی صلاحیتں نکھارنے کا موقع ملے گا۔ 
مانجا کمپنی نے بتایا کہ اسے امیر محمد بن سلمان سٹی کے انفراسٹرکچر کا فائدہ ملے گا۔ اس سے بین الاقوامی تعاون کے رشتے مضبوط ہوں گے۔ 
مانجا کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر عصام  بخاری نے کہا کہ ہم مستقبل کے  ہیرو تیار کرنا چاہتے ہیں۔ امیر محمد بن سلمان سٹی میں نئے ہیڈکوارٹر کے قیام سے نوجوانوں میں تخلیق کے رجحان کو تقویت ملے گی۔ 
سٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈیوڈ ہینری نے کہا کہ مانجا کمپنی کا نیا ہیڈکوارٹر سٹی کے وژن سے ہم آہنگ ہوگا۔ 
 

شیئر: