Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی شاہی جوڑا پرانی رینج روور میں الحسینہ محل پہنچا، کہانی کیا ہے؟

اردنی ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوۃ آل سیف نکاح کے بعد زھران محل سے الحسینیہ محل ایک پرانی رینج روورمیں پہنچے تھے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق اردنی شاہی جوڑے نے جو گاڑی استعمال کی وہ برطانوی کمپنی ووڈ اینڈ بیکٹ کی تیار کردہ ہے اور یہ 1984 کا ماڈل ہے۔
یہ وہی گاڑی جو ملکہ برطانیہ ایلزبتھ نے دورہ اردن کے دوران استعمال کی تھی۔  اردن کے فرمانروا شاہ الحسین کے ساتھ اردن کے تاریخی علاقے پٹرا  اور دیگر مقامات کا دورہ کیا ۔ 
رینج روور کی چت کھلی رکھی گئی تھی ۔ اس کی سیٹیں سفید چمڑے سے بنی ہیں۔ ان میں چار انفرادی ریکاروپاور سیٹیں تھیں۔اس گاڑی کو شیر روور کا نام دیا گیا تھا۔
2003 میں اسے شاہی گاڑیوں کے عجائب گھر میں رکھا گیا تھا۔ اردنی ولی عہد کی شادی میں استعمال کے لیے اسے عجائب گھر سے نکالا گیا اور تزئین و آرائش کی گئی۔ 
یاد رہے کہ نکاح کی رسم کے بعد شادی کا کارواں زھران محل سے الحسینیہ محل کے لیے روانہ ہوا تھا۔ تمام راستے عوام نئے جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھی۔
اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی کی شادی میں دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔
 امریکہ کی خاتون اول جیل بائیڈن،برطانوی شہزادہ ولیم، ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن، ہالینڈ، بیلجیئم کے فرمانروا، ڈنمارک کے ولی عہد اور ان کی بیگمات نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید، امیر قطر کی والدہ شیخہ موزا، عراقی صدر عبداللطیف رشید، کویتی ولی عہد شیخ مشعل الصباح، ملائیشیا کے فرمانروا  اور ناروے کے ولی عہد بھی شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ 

شیئر: