Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی ولی عہد کی شادی کی خوشی میں دس سکالر شپس کا اعلان 

نئی سکالر شپ الزرقا کمشنری کے شہریوں کو دی جائیں گی (فوٹو: اردنی نیوز ایجنسی)
اردن کی الزرقا یونیورسٹی نے اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی کی شادی کی خوشی میں دس سکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔ 
اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی پیٹرا  کے مطابق یونیورسٹی نے بدھ کو بیان میں کہا کہ’ نئی سکالر شپ الزرقا کمشنری کے شہریوں کو کمشنر کے تعاون سے دی جائیں گی‘۔ 
الزرقا ایجوکیشن اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی نے بیان میں کہا کہ ’اردنی ولی عہد کی شادی نے اہل اردن کو خوشیاں دی ہیں۔ الزرقا کے ان طلبہ کو جو اپنی تعلیم مکمل اور وطن عزیز کے معمار بننا چاہتے ہیں ان کی مدد کرکے ہم اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں‘۔ 
الزرقا کمپنی کے تحت الزرقا ٹیکنالوجی کالج، یونیورسٹی، سکول، نرسری اوردیگر ادارے کام کررہے ہیں۔
الزرقا کمپنی کے چیئرمین ڈاکٹر محمود ابو شعیرۃ نے شاہ عبداللہ الثانی، ملکہ رانیہ، حکمراں ہاشمی خاندان اور اردنی عوام کو ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی اور رجوۃ السیف کی شادی کی مبارکباد بھی دی ہے۔

شیئر: