Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروگرام کے تحت یمنی طلبہ کےلیے یونیورسٹی سکالرشپ

عدن یونیورسٹی کو کئی منصوبوں کے ذریعے مدد فراہم کی گئی ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ڈیویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن نے ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی میں یمنی اسکالرشپ طلبہ کی تعلیم اور سائنسی تحقیق میں مدد کرنے کے لیے میزبانی کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ڈیویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام  برائے یمن کے جنرل سپروائزر محمد بن سعید الجابر نے کہا کہ ’ مملکت تعلیم کے مواقع فراہم کر کے یمنی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی خواہاں ہے‘۔
عرب نیوز کےمطابق یونیورسٹی ایسے پروگرام مہیا کرتی ہے جو طلبہ کی مہارتوں کو فروغ دیتے اور ان کے علم اور ہنر کی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں۔
یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر ریاض میں ہونے والی تقریب میں سعودی ڈیویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام  کے ذریعے شروع کی گئی ترقیاتی کوششوں کو بھی دکھایا گیا۔
سعودی ڈیویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن کے 229 ترقیاتی منصوبوں میں سے 52 تعلیمی انیشیٹوز ہیں جن میں تدریس کے بہتر مواقع کو ہدف بنانا اور جامع ماحول کو فروغ دینا ہے۔
سعودی ڈیویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن کے منصوبوں اور انیشیٹوز نے پانچ لاکھ سے زیادہ نصابی کتابیں تقسیم کیں، 31 نئے ماڈل سکول تعمیر کیے، سکول اور یونیورسٹی کے طلبہ کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے بسیں اور ماڈل سکولوں کو تقریباً 13 ہزار فرنیچر فراہم کیا۔
یونیورسٹی آف عدن کو کئی منصوبوں کے ذریعے بھی مدد فراہم کی گئی ہے جس میں فیکلٹی آف فارمیسی کے لیے 18 سائنسی لیبارٹریوں کی سکیم بھی شامل ہے۔
یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا نے اپنی مجرمانہ لیبارٹری کو بھی نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا اور مرد اور خواتین طلبہ کو محفوظ نقل و حمل فراہم کرنے کے لیے سعودی ڈیویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام فار یمن شروع کیا۔
سعودی ڈیویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام  کے تعلیم کے شعبے میں دیگر منصوبوں میں یونیورسٹیوں کی بحالی، سازوسامان اور مارب گورنریٹ کے شیبا ریجن یونیورسٹی کو تیار کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔
اس پروجیکٹ نے یونیورسٹی کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور تعلیم تک رسائی کو بہتر بنایا ہے۔

شیئر: