Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وفد کا دورہ اٹلی، یمن میں تعمیر وترقی کے منصوبوں سے آگاہ کیا

سعودی وفد نے عالمی ادارہ خوراک کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں متعین سفیر محمد بن سعید آل جابر کی زیر قیادت میں سعودی وفد نے اتوار کو روم میں سعودی اطالوی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے گہرے تاریخی تعلقات کاجائزہ، متعدد شعبوں میں اٹلی اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال گیا گیا۔
سعودی وفد نے عالمی ادارہ خوراک کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ان کے نائب سے بھی روم میں ملاقات کی۔

عہدیداروں سے ملاقاتیں کے علاوہ گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی سفیرآل جابر اور ہمراہ وفد نے اٹلی کے دفتر خارجہ میں متعدد میٹنگیں کیں۔ دفتر خارجہ میں سیاسی و سلامتی امور کے نائب ڈائریکٹر جنرل  اور بحیرہ روم اور مشرق وسطی کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔
سعودی وفد نے اٹلی کے ایوان بالا میں دفاعی و خارجہ امور کمیٹی کے رکن سینیٹر اور اٹلی کی پارلیمنٹ میں خارجہ امور کے  ممبران ، دفتر خارجہ کی مختلف کمیٹیوں کے عہدیداروں اور ممبران سے ملاقاتیں کے علاوہ گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی۔
اٹلی کے عہدیداروں کو یمن میں تعمیر و ترقی کے سعودی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

شیئر: