Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن: مکہ سے باہر 50 ہزار گاڑیوں کے لیے پارکنگ لاٹس 

1.88ملین مربع میٹر رقبے میں پارکنگ لائٹس کا انتظام کیا گیا ہے (فوڈو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ حج سیزن کے دوران مکہ سے باہر پچاس ہزار گاڑیوں کے لیے پارکنگ لاٹس تیار کی گئی ہیں۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’1.88ملین مربع میٹر رقبے میں پارکنگ لائٹس کا انتظام کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24  کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے کہا کہ ’پارکنگ لاٹس میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔عازمین حج  کے لیے ویٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ حج انتظامات کرنے والے سرکاری اداروں کے دفاتر بھی ہیں‘۔ 
مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’مکہ سے باہر پارکنگ لاٹس کاانتظام مکہ مکرمہ، منی، مزدلفہ اور عدرفات کو رش سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے‘۔
’متعدد ٹیکنیکل ٹمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عازمین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور پارکنگ لاٹس کو استعمال کے قابل بنائے رکھنے کے لیے نگرانی کرتی رہیں گی‘۔ 

شیئر: