روم...آسٹریا کے ڈومینک تھائم نے میڈرڈ اوپن کی فائنل میس شکست کا بدلہ لیتے ہوئے رافیل نڈال کو اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے آوٹ کر دیا۔تھائم نے اپنے تجربہ کار حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کرتے ہوئے کلے کورٹ پر ان کی مسلسل17فتوحات کا تسلسل بھی توڑ دیا ۔ نڈال اس سال کلے کورٹ پر ابھی تک ناقابل شکست تھے۔نڈال یہ ٹورنامنٹ 7مرتبہ جیت چکے ہیں لیکن اس مرتبہ ان سفر کوارٹر فائنل ہی میں اختتام کو پہنچ گیا اور وہ 6-4اور6-3 سے ہار گئے ۔سیمی فائنل میں تھائم کا مقابکہ نوواک ڈوکووچ یا مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہو گا۔