سعودی عرب کے الاتحاد کلب نے ریال میڈرڈ کے فرانسیسی سٹرائیکر کریم بنزما کے ساتھ 2026 تک باضابطہ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
الاتحاد کلب کے ٹوئٹر اکاونٹ پر معاہدے پر دستخط کی وڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
ٹویٹ پر کیپشن تحریر کیا گیا کہ اب کریم بنزما یہاں ہے۔ نیا شیر دھاڑے گا۔ فرانسیسی سٹرائیکر کو الاتحاد کلب میں خوش آمدید۔
الحظ الليلة كريم#Benzema2Ittihad#here2inspireKSA pic.twitter.com/YvsWFzebXF
— نادي الاتحاد السعودي (@ittihad) June 6, 2023
عرب نیوز کےمطابق سعودی پرو لیگ چیمپیئنز الاتحاد نےمنگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے کریم بنزما کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی شرائط سے اتفاق کیا ہے‘۔
کلب کا کہنا ہے کہ ’فرانسیسی سپر سٹار ابتدائی تین سال کے معاہدے میں شامل ہوں گے‘۔
کریم بنزما کا میڈرڈ میں میڈیکل کرایا گیا اور اس ہفتے کے آخر میں جدہ میں سپر سٹار کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
کریم بنزما کا کہنا ہے کہ ’میں ایک مختلف ملک میں ایک نئی فٹبال لیگ کا تجربہ کرنے کےلیے پر جوش ہوں‘۔
’الاتحاد کی ایک حیرت انگیز تاریخ ہے, ناقابل یقین حد تک پر جوش شائقین اور فٹ بال لیگ جیتنے کے بعد ایشیا میں ایک طاقت بننے جیسے بڑے عزائم ہیں‘۔
سپر سٹارنے کہا کہ ’میں اپنے کیریئر میں حیرت انگیز چیزیں حاصل کرنے، سپین اور یورپ میں ہر ممکن کامیابی کے حصول کے حوالے سے خوش قسمت رہا ہوں‘۔
— نادي الاتحاد السعودي (@ittihad) June 6, 2023