سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو گلوبل سائبر سیکیورٹی فورم ( جی ایس ایف )کےلیے ایک نئے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کا مقصد سائبر سپیس کی صلاحیت کو بروئے کار لانا اور عالمی سطح پر سائبر سیفٹی کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔
گلوبل سائبر سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ حکومتوں، کاروبار اور افراد کو درپیش سائبر سیکیورٹی کے سبے سے چیلنج والے مسائل سے نمٹے گا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سائبر سیکیورٹی انٹرنیشنل فورم انسٹی ٹیوٹ بااختیار ،مالیاتی اور انتظامی اعتبار سے خودمختار اورغیرمنافع بخش ادارہ ہوگا۔
یہ اپنے اہداف کے حصول اور اپنے امور چلانے کے سلسلے کا پوری طرح سے اہل ہوگا۔ اس کا صدر دفتر ریاض میں ہوگا۔
انٹسی ٹیوٹ کا مقصد عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی کے استحکام میں کردار، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا، اس حوالے سے اقتصادی و سماجی ترقی کو آگے بڑھانا، سائبر سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگا۔
سائبر سیکیورٹی انٹرنیشنل فورم فاؤنڈیشن کا قیام اس میدان میں عالمی سطح پر سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو مضبوط کرنا اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت میں سعودی عرب کے کردار کو نمایاں کرنا ہے۔