Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نشہ آور اشیا سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام 

ترجمان نے کہا کہ نشہ آور اشیا کی سمگلنگ میں ملوث افراد زیر حراست ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے محکمے کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ’ منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
سرکاری  خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ’ سرحدی محافظوں نے نجران، جازان اورعسیر میں 691106 ممنوعہ نشہ آور گولیوں، 1.842 ٹن حشیش اور 62.5 قات ( نشہ آور پتے ) سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی ہیں‘۔
ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا کہ ’نشہ آور اشیا کی سمگلنگ میں ملوث افراد زیر حراست ہیں۔ انہیں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط شدہ نشہ آور اشیا سمیت متعلقہ  ادارے کی تحویل میں دیا گیا‘۔ 

شیئر: