Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور دمام ایئر پورٹ سمیت منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام

مشتبہ پارسلوں کا جائزہ لیا گیا تو اس میں حشیش برآمد ہوئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے محکمہ زکوۃ،ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہزار 29 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
سرکاری خبر رساں اینجسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ فضائی کارگو کےذریعے مملکت آنے والے مشتبہ پارسلوں کا جائزہ لیا گیا تو اس میں حشیش برآمد ہوئی۔
علاوہ ازیں حفر الباطن گورنریٹ میں سرحدی محافظوں نے ایک شہری کو گرفتار کرکے نشہ آور اشیا ضبط کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو جازان کے علاقے العارضہ میں سرحدی محافطوں نے 300 کلو گرام قات ( نشہ آور پودے) کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
جازان میں سرحدی محافظوں نے الدایر کے علاقے میں 160 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
حکام نے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے نشہ آور اشیا کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔
نجران میں پولیس نے ایک مقامی شہری کو گرفتار کرکے اسے کے قبضے سے نشہ آور گولیاں، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

شیئر: