متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نیہان سنیچر کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی ہے۔
شیخ محمد زاید نے ٹویٹ کیا کہ ’مجھے استنبول میں صدر رجب طیب اردوغان سے مل کرخوشی ہوئی‘۔
’ہم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور سب کے خوشحال مستقبل کی جانب علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا‘۔
قبل ازیں امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید استنبول پہنچے تو ایئر پورٹ پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے امارات کے صدر کا خیر مقدم کیا۔
I had the pleasure of meeting President @RTErdogan during my visit to Türkiye today. We discussed ways to further strengthen economic cooperation and the strategic partnership between our two nations, and ways to promote regional stability towards a prosperous future for all. pic.twitter.com/peumwGWe1g
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) June 10, 2023