Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کو مبارکباد

’سعودی قیادت نے ترکیہ کے صدر کے نام تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو : سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ترکیہ کے صدر کو تہنیتی مکتوب بھیجے ہیں۔
شاہ سلمان نے رجب طیب اوردغان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’آپ کے دوبارہ انتخاب پر ہمیں انتہائی مسرت ہوئی ہے۔‘
’ہمیں امیدہے کہ آپ کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔‘
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’انتخابات میں کامیابی پر تہنیت پیش کرتے ہیں اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔‘

شیئر: