Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، تین فوجی اہلکار جان سے گئے

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں اور فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی اہلکار جان سے گئے جبکہ تین دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ 
اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کو پیش آیا۔ 
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا اسلحہ اور ہتھیار بھی ضبط کیا گیا ہے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم شاہ اور سپاہی زمان جان کی بازی ہار گئے۔ 
فائرنگ کے واقعے کے فوج کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 
 

شیئر: