سعودی عرب میں کھلے مقامات پر دھوپ میں کام لینے پر پابندی 15 جون سے
دوپہر بارہ سے سہ پہر تین بجے تک کھلے میدان میں ڈیوٹی لینے پر پابندی ہوگی (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں و کمپنیوں سے کھلے مقامات دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر پابندی فیصلے پر عمل کرایا جائے گا‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک کھلے میدان میں ڈیوٹی لینے پر پابندی ہوگی۔ عمل درآمد جمعرات 15جون سے 15 ستمبر2023 تک جاری رہے گا‘۔
وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ’ پابندی پر عمل درآمد نیشنل کونسل برائے سلامتی و پیشہ ورانہ صحت کے ساتھ تعاون سے کرایا جائے گا‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ پابندی کا فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور انہیں صحت خطرات سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔ پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار اپنایا جارہا ہے‘۔
وزارت افرادی قوت نے پرائیویٹ کمپنیوں واداروں کے مالکان سے کہا کہ ’وہ اپنے یہاں اوقات کار منظم کریں اور پابندی کو مدنظر رکھ کر ڈیوٹی کے نئے شیڈول جاری کریں‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ دوپہر کے وقت کام پر پابندی نہ کرنے کی رپورٹ یا موبائل پر وزارت کی ایپ کے ذریعے کی جاسکتی ہے‘۔