Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے والوں کے خلاف کارروائی

اس حوالے سے 45 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی تھیں( فائل فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے گزشتہ پانچ روز کے دوران دوپہر 12 سے سہ پہر تین بجے تک دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے 45 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی تھیں۔ 
اخبار24 کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا کہ جو آجر دھوپ میں کھلے مقامات پر اپنے کارکنان سے ڈیوٹی لے گا یا خراب موسمی حالات میں ضروری احتیاطی تدابیر کے بغیر کارکنان سے کام لے گا اس پر فی کارکن 3 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 
ترجمان نے کہا کہ آجروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی پر پابندی کا احترام اور اوقات کار کو منظم کریں۔  
انہوں نے کہا کہ جو سعودی شہری یا مقیم غیرملکی دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی کی پابندی کی خلاف ورزی دیکھے تو اس کی اطلاع کریں۔
یاد رہے کہ سعودی قانون محنت کے بموجب دوپہر 12 سے سہ پہر تین بجے تک دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینا منع ہے۔ اس پر عمل درآمد 15 جون سے شروع ہوا تھا اور جمعرات 15 ستمبر 2022 تک جاری رہے گا۔ 

شیئر: