Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر تبوک اور وزیر اسلامی امور سے پاکستانی سفیر احمد فاروق کی ملاقات 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں تبوک ریجن کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سے منگل کو سفیر پاکستان احمد فاروق نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گورنر تبوک نے سفیر پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آپ ہمارے علاقے میں اچھا وقت گزاریں۔
انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اسلامی امور سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر سفارتخانہ)

 سفیر پاکستان نے تبوک ریجن میں مختلف حوالوں سے ہونے والی ترقی کو سراہا۔  گورنر تبوک کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔ 
علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے پیرکو سعودی وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب سے قریبی ہم آہنگی کے ساتھ اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور اسلام کی پرامن تصویر کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر: