Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آذربائیجان سے مویشی درآمد کیے جائیں گے

مویشیوں کی درآمد کے لیے وزارت سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت ماحولیات پانی وزراعت نے آذربائیجان سے مویشوں کی درآمد کی منظوری جاری کردی ہے۔ وزارت کی ٹیم نے آذربیجان میں لائف اسٹاک کا جائزہ لینے کے بعد درآمد کی اجازت دی ۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات اورقومی مرکز برائے حیوانی و نباتاتی مرکز ’وقا‘ کی مخصوص ٹیم نے آذربائیجان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مویشی فارمنگ کے طریقوں اورمویشیوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لینے کے بعد آذربیجان سے مملکت کےلیے مویشیوں کی درآمد کی منظوری کا سفارش جاری کردی۔
متعلقہ کمیٹی کی جانب سے جاری سفارشات پروزارت ماحولیات ، پانی اورزراعت نے آذربائیجان سے مویشیوں کی درآمد کےلیے منظوری کی کارروائی حتمی اجازت جاری کردی۔
واضح رہے سعودی عرب میں کسی بھی ملک سے مویشیوں کی درآمد کے لیے مقررہ قوانین کے مطابق اس ملک میں مروجہ فارمنگ کے طریقوں اوروہاں لائف اسٹاک کوفراہم کی جانے والی ادویات ودیگرامور کا جائزہ لینے کے بعد امپورٹ کی اجازت دی جاتی ہے۔
بیرون مملکت سے لائف اسٹاک درآمد کرنے کے لیے وزارت ماحولیات ، پانی وزراعت سے لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔ وزارت کی متعلقہ ٹیمیں اس ملک کا دورہ کرنے کے بعد اپنی سفارشات وتجاویز سے وزارت کو مطلع کرتی ہیں جن کی رپورٹ پروزارت فیصلہ دیتی ہے۔

شیئر: