Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مویشیوں کی افزائش اور زرعی پیداوار کے لیے چار منصوبے

وزارت نے سرمایہ کاروں سے چاروں پروجیکٹس کے لیے ٹینڈر طلب کیے ہیں( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں وزارت ماحولیات و پانی  و زراعت نے مکہ مکرمہ، القصیم اور جازان میں 4 منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ان کا تعلق مویشیوں کی افزائش اور زرعی پیداوار سے ہے۔  
الاقتصادیہ کے مطابق زرعی منصوبوں کی آبپاشی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت چاہتی ہے کہ سعودی عرب وژن 2030 کے تحت کھانے پینے کی اشیا میں خودکفیل ہوجائے اور گوشت کی اندرون ملک پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بتایا کہ چاروں منصوبے القصیم کے البکیریہ علاقے میں 47 کروڑ 76 لاکھ 98 ہزار 5 مربع میٹرمیں گرین ہاؤس پروجیکٹ قائم ہوگا۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی افزائش کا پروجیکٹ جازان میں ابو عریش سے 21 کلو میٹر دور 3 لاکھ 28 ہزار 466 مربع میٹر پر نافذ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں بکروں کی افزائش کا ایک اور پروجیکٹ جازان کی صبیا کمشنری میں شمال مشرق میں 4 لاکھ 42 ہزار 672 مربع میٹر پر نافذ کیا جائے گا۔
وزارت زراعت نے بتایا کہ طائف میں گھوڑوں کا ایک ہسپتال 14200 مربع میٹر کے پلاٹ پر قائم کیا جائے گا۔   
وزارت نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ چاروں پروجیکٹس کے لیے ٹینڈر جمع کرائیں اور مقررہ تاریخ کی پابندی کریں۔

شیئر: