Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک کی سٹپنی میں نشہ آور پاؤڈر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نشہ آور پاوڈر وصول کرنے کےلیے آنے والہ دو افراد کی گرفتار کرلیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی البطحا سرحدی چیک پوسٹ پر زکوۃ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے اہلکاروں نے تقریبا بارہ کلو گرام نشہ آور پاؤڈر سمگلکرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
نشہ آور پاؤڈر چیک پوسٹ کے راستے مملکت آنے والے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر لایا گیا تھا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ ٹرک کی سٹپنی میں 11.957 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی‘۔
محکمہ منشیات انسداد کے تعاون سے ان دو افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا جو نشہ آور پاؤڈر وصول کرنے والے تھے۔ 
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ بری، بحری، فضائی کسی بھی راستے سے ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کو ناکام بنادنے کے لیے سیکیورٹی اہلکار پوری طرح سے چوکس ہیں‘۔ 

شیئر: