Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 چار لاکھ  دس ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش، 8 افراد گرفتار 

شہ آور گولیاں ٹرک ذریعے جدہ میں خفیہ ٹھکانے پر منتقل کی جارہی تھیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے چار لاکھ  دس ہزار نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔ ٹرک کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپا ئی گئی تھی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان مروان الحازمی نے بتایا کہ’ نشہ آور گولیاں ٹرک ذریعے جدہ میں خفیہ ٹھکانے پر منتقل کی جارہی تھیں‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ’ نشہ آور گولیوں کی سمگنگ میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے  5 کا تعلق یمنی دراندازوں سے ہے‘۔
سعودی عرب، شام اور سوڈان کا  ایک، ایک شہری بھی اس میں ملوث تھا۔ ان کے قبضے سے نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ 
مروان الحازمی نے مزید کہا کہ’ نشہ آور گولیوں کا کاروبار کرنے والے تمام افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: